سینیٹ اجلاس ، پی ٹی آئی کی بلاول پر تنقید پر سینیٹر رحمان ملک کا لڑائی چھوڑ کر قومی یکجہتی کا پیغام

سینیٹ اجلاس ، پی ٹی آئی کی بلاول پر تنقید پر سینیٹر رحمان ملک کا لڑائی چھوڑ کر ...
سینیٹ اجلاس ، پی ٹی آئی کی بلاول پر تنقید پر سینیٹر رحمان ملک کا لڑائی چھوڑ کر قومی یکجہتی کا پیغام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ کل شاہ محمود قریشی صاحب کی تقریر سن کر افسوس ہوا،لگ رہا تھا کہ شاہ محمود شاہ قریشی انتخاباتی جلسے سے تقریر کر رہا ہو،میں نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھا کہ وبا کی وجہ سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دے،میں نے سینیٹ میں دو اہم قرارداد جمع کئے ہیں، ایک قرارداد حکومت سے فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کے متعلق ہے،دوسرے قرارداد میں حکومت سے کورونا کے نام پر کوئی نیا بیرونی قرضہ نہ لینے کا کہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی کا وقت کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا وقت ہے، کورونا وائرس کو سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہیے،کل شاہ محمود قریشی صاحب کی تقریر سن کر افسوس ہوا،لگ رہا تھا کہ شاہ محمود شاہ قریشی انتخاباتی جلسے سے تقریر کر رہا ہو،دنیا کہہ رہی ہے کہ سماجی دوریاں اور لاک ڈاون اختیار کرو،ہماری حکومت اب تک لاک ڈاون پر کنفیوز ہے کہ کیا کیا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان کو آج پارلیمنٹ ہاوس میں موجود ہونا چائیے تھا،میں نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھا کہ وبا کی وجہ سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دے،خوشی ہوئی کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو چھ ماہ کی چوٹ دی،حکومت ایف اے ٹی ایف سے رابطہ کرے کہ پاکستان کا نام مکمل گرے لسٹ سے خارج کرے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کو فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کا مشورہ دیا ہے، حکومت کو چاہئے کہ ایم آئی ایف و دیگر اداروں سے فورس میجیور قانون کے تحت قرضے معاف کروائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس الزام تراشیوں کی بجائے کورونا پر مرکوز ہونا چاہئے، عوام پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کورونا کیخلاف کوئی جامع حکمت عملی دیگی،میں نے سینیٹ میں دو اہم قرارداد جمع کئے ہیں، ایک قرارداد حکومت سے فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کے متعلق ہے،دوسرے قرارداد میں حکومت سے کورونا کے نام پر کوئی نیا بیرونی قرضہ نہ لینے کا کہا ہے۔

مزید :

قومی -