شہباز شریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں،مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں،مریم اورنگزیب
شہباز شریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں، الزامات کورونا کے خلاف ناقص پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے شہباز شریف پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں، الزامات کی دھند میں کرونا سے مرتے پاکستانیوں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب نیازی ن لیگ کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، کرپشن کا ثبوت ہوتا تو عدالت میں پیش کئے جاتے، کرپشن کے ثبوت تھے تو سپریم کورٹ سے اپنی پٹیشن واپس کیوں لی ؟۔