فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس میں شہبازشریف پر برس پڑے

فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس میں شہبازشریف پر برس پڑے
فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس میں شہبازشریف پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے شہباز شریف بزدل اعلیٰ ہیں، اپنی ریکوزیشن پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے، آج جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی لہر بہر ہے، عثمان بزدار نے ثابت کردیا وہ کامیاب ترین وزیراعلیٰ ہیں۔
ڈی جی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا لیہ میں یونیورسٹی آف ساو¿تھ کا قیام عمل لایا گیا، ڈی جی خان میں متعدد ایسے ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے جو 72 سال میں نہ ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے 2 سال میں بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے صحافیوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا، صوبے اپنے حصے کی دولت وفاق سے تو لیجاتے ہیں مگر ضلعی سطح پر فنڈز نہیں پہنچاتے، وزیراعظم نے 9 مئی کو جب لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کیا تو واضح ہدایت کی تھی کہ تاجروں نے تعاون نہ کیا تو مکمل لاک ڈاو¿ن کرنا پڑے گا، زرداری اور شریف ٹی ٹی ماسٹر ہیں۔

مزید :

قومی -