متحدہ عرب امارات میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ویزوں پر جرمانے معاف کردیے گئے

متحدہ عرب امارات میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ویزوں پر جرمانے ...
متحدہ عرب امارات میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ویزوں پر جرمانے معاف کردیے گئے

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت میں ویزوں پر جرمانے معاف کردیے، یہ  فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے ویزوں پر جرمانے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے معاف کیے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  یکم مارچ 2020 سے پہلے میعاد ختم ہونے والے افراد کو جرمانے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔میعاد ختم ہونے والے داخلی یا رہائشی اجازت نامے والے افرادجو 18 مئی کے بعد ملک چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ان کا بھی مکمل جرمانہ معاف کردیا گیا ہے۔

ویزوں کے حوالے سے جاری نئے حکم نامے کا اطلاق اقامہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور شہریت کی تصدیق کیلئے فیڈرل اتھارٹی کا سمارٹ پلیٹ فارم استعمال کریں۔

مزید :

عرب دنیا -