کیا بلیوں سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا پریشان کن انکشاف

کیا بلیوں سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا پریشان ...
کیا بلیوں سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا پریشان کن انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے بلیوں سے کوروناوائرس پھیلنے کے متعلق نئی تحقیق میں انتہائی سنگین انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکن ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماہرین نے بلیوں پر تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ انسانوں کی طرح جن بلیوں میں کورونا وائرس کی علامات ابھی ظاہر نہ ہوئی ہوں، ان سے بھی دیگر بلیوں کو وائرس منتقل ہوتا ہے اور اگر انسان ایسی متاثرہ بلیوں کے زیادہ قریب ہو اور انہیں چھوئے یا بوسہ دے تو ان کو بھی وائرس لاحق ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بلیوں میں زیادہ تر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں لہٰذا ان کے مالکوں کو پتا نہیں چلتا کہ ان کی بلی میں وائرس موجود ہے یا نہیں، جس کی وجہ سے بلیاں پالنے والے لوگوں کو ان سے متعلق خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں نے کتے پال رکھے ہیں انہیں بھی یہی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر ہاف مین کا کہنا تھا کہ ”ہم نے 6بلیوں پر تحقیق کی جن میں کورونا وائرس موجود تھا۔ ان تمام بلیوں میں کبھی وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ہم نے انہیں 6صحت مند بلیوں کے ساتھ رکھا اور ان سے انہیں بھی وائرس منتقل ہو گیا۔“ پیٹر ہاف میں کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے بعد ہم لوگوں کو ہدایت کریں گے کہ وہ پالتو بلیوں اور کتوں سے دور رہیں اور جن جگہوں پر وہ گھومتے ہیں انہیں ’ڈس انفیکٹ‘ کرتے رہیں تاکہ آپ کو وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو۔“

مزید :

کورونا وائرس -