امتحان نہیں ہوں گے تو پھر طلبہ کو کتنے فیصد اضافی نمبر دے کر پرموٹ کیا جائے گا؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا

امتحان نہیں ہوں گے تو پھر طلبہ کو کتنے فیصد اضافی نمبر دے کر پرموٹ کیا جائے ...
امتحان نہیں ہوں گے تو پھر طلبہ کو کتنے فیصد اضافی نمبر دے کر پرموٹ کیا جائے گا؟ سب سے بڑے سوال کا جواب مل گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو امتحان کے بغیر ہی اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا کیونکہ ابھی تک حالات نارمل نہیں ہوئے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ طلبہ کو گزشتہ برس کے رزلٹ کی پرسنٹیج کے حساب سے پرموٹ کیا جارہا ہے۔ نویں جماعت کے طلبہ نتائج کی بنا پر 3 فیصد اضافی نمبروں کے ساتھ اگلی کلاس میں پرموٹ ہوں گے، مثال کے طور پر اگر کسی طالبعلم کے 60 نمبر ہیں تو اس کو 63 نمبر دے کر پرموٹ کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -