’اگر آپ کا ہمسفر موبائل فون ایسے رکھتا ہے تو یہ بے وفائی کی نشانی ہے‘ ماہر نفسیات نے شادی شدہ افراد کو خبردار کردیا

’اگر آپ کا ہمسفر موبائل فون ایسے رکھتا ہے تو یہ بے وفائی کی نشانی ہے‘ ماہر ...
’اگر آپ کا ہمسفر موبائل فون ایسے رکھتا ہے تو یہ بے وفائی کی نشانی ہے‘ ماہر نفسیات نے شادی شدہ افراد کو خبردار کردیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آسٹریلوی ماہر نفسیات نے فون کے متعلق لوگوں کی کچھ بظاہر انتہائی معمولی عادات کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کی میلیزا فریری نامی اس ماہرنفسیات کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے متعلق یہ بظاہر معمولی سمجھی جانے والی عادات سے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا شریک حیات آپ سے بے وفائی تو نہیں کر رہا۔ میلیزا کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک عادت ’موبائل فون کو اوندھا رکھنا‘ ہے۔ یہ بے وفائی کے حوالے سے ’سرخ جھنڈی‘ ہے۔ اگر آپ کا شریک حیات فون رکھتے وقت اس کی سکرین نیچے کی طرف رکھتا ہے تو سمجھ لیں کہ اس کا کہیں اور چکر چل رہا ہے۔

میلیزا کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ سالوں سے رہ رہے ہیں اور اب جا کر اس نے اپنا فون الٹا رکھنا شروع کیا ہے تو پھر یہ یقینی بات ہے کہ وہ کسی اور سے بات کر رہا ہے اور نہیں چاہتا کہ اس کے پیغامات کے نوٹیفکیشن آپ دیکھ لیں۔“میلیزا کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے شریک حیات سے فون کو چھپا کر رکھتے ہوں، پاس ورڈ لگا کر رکھتے ہوں، کبھی بھی فون کو خود سے الگ نہ کرتے ہوں اور فون کو سائلنٹ موڈ پر رکھتے ہوں ان کے شریک حیات کو بھی خطرے کو بھانپ لینا چاہیے۔ ایسے لوگوں کی ایک علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ کھوئے کھوئے سے لگتے ہیں۔ ان کی آپ میں دلچسپی کم ہوتی ہے اور آپ کے پاس بیٹھے ہوں تو لگتا ہے وہ کہیں اور کھوئے ہوئے ہیں۔ایسے لوگ ہر کام آزادانہ کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی ظاہری شکل و صورت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔میلیزا نے کہا کہ اگر آپ کے ساتھ شادی کے وقت سے آپ کے شریک حیات میں یہ عادات ہیں تو پھر ان کے بے وفا ہونے کا زیادہ امکان نہیں لیکن اگر شادی کے بہت عرصہ بعد جا کر ان میں یہ عادات آئی ہیں تو پھر میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ وہ آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -