لاک ڈاﺅن کے 50 دن بعد شاپنگ مال میں دکاندار نے اپنی دکان کھولی تو اندر کا منظر دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

لاک ڈاﺅن کے 50 دن بعد شاپنگ مال میں دکاندار نے اپنی دکان کھولی تو اندر کا منظر ...
لاک ڈاﺅن کے 50 دن بعد شاپنگ مال میں دکاندار نے اپنی دکان کھولی تو اندر کا منظر دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءمیں 50دن کے لاک ڈاﺅن کے بعد گزشتہ دنوں شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی گئی۔ ایک دکان دار اتنے دنوں پر اپنی دکان پر گیا اور کھول کر دیکھا تو چمڑے کی مصنوعات کا کچھ ایسا حال ہو چکا تھا کہ وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس آدمی کی دکان ملائیشیاءکے شہر پوالوتیکوس کے ایک شاپنگ مال میں تھی جس میں چمڑے کے بیگ، جوتے اور دیگر کئی اشیاءپڑی تھیں۔ اتنے دنوں بعد جب اس نے دکان کھولی تو چمڑے کی ان تمام اشیاءکو پھپھوندی لگ چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دکان مسلسل بندرہنے کے باعث اندر نمی بہت زیادہ ہو جانے سے چمڑے کی چیزوں کو پھپھوندی لگی۔ دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ دکان کھلی رہتی تھی تو اے سی چلتا رہتا تھا جس کی وجہ سے دکان میں نمی نہیں ہونے پاتی تھی۔ اتنے دن تک اے سی بند رہا اور دکان میں نمی ہو گئی۔ خوش قسمتی سے یہ چیزیں ناکارہ نہیں ہوئیں اور انہیں تیل اور پالش سے صاف کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -