مردانہ کمزوری اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان تعلق جرمن سائنسدان سامنے لے آئے

مردانہ کمزوری اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان تعلق جرمن سائنسدان سامنے لے ...
مردانہ کمزوری اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان تعلق جرمن سائنسدان سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں سائنسدانوں نے مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورونا وائرس کے مابین ایک تشویشناک تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اپنی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ ایپنڈورف کے سائنسدانوںنے کورونا وائرس کے 45مریضوں پر تجربات کیے جو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے اور ان میں سے آدھے سے زیادہ کی بعد ازاں موت واقع ہو گئی۔نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کا لیول کم تھا ان میں موت ہونے کی شرح زیادہ لیول والے مردوں سے کئی گنا زیادہ تھی تاہم سائنسدان اس کی وجہ بتانے سے قاصر رہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گلسا گیبریلڈ کا کہنا تھا کہ ”ٹیسٹاسٹرون جسم کے مدافعتی نظام کے ردعمل کو منظم کرتا ہے۔ جس مرد میں یہ ہارمون کم ہو انفیکشن کی صورت میں اس کا مدافعتی نظام مو¿ثر طریقے سے کام نہیں کر پاتا۔ ممکنہ طور پر یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ کم ٹیسٹاسٹرون لیول والے مردوں میں کورونا وائرس سے موت کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -