دبئی نے کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ پر پابندی لگادی مگر کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

دبئی نے کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ پر پابندی لگادی مگر کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ کی ...
دبئی نے کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ پر پابندی لگادی مگر کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کی جانب سے بہت زیادہ غلط رزلٹس کے باعث کورونا کے ریپڈ ٹیسٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا کی ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ بنانے والوں نے اس کے 97 سے 99 فیصد درست نتائج دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یہ کٹس بہت زیادہ غلط نتائج دے رہی تھیں۔ ان کی وجہ سے بہت سے ان لوگوں کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا جن میں یہ وائرس موجود ہی نہیں تھا۔

دنیا بھر میں ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج حاصل کرنے سے معلوم ہوا کہ مینو فیکچررز کا دعویٰ غلط بیانی پر مبنی ہے۔ یہ ٹیسٹنگ کٹس صرف 30 فیصد درست نتائج دیتی ہے۔ ریپڈ کٹس نے دبئی میں بہت سے ایسے لوگوں کو صحتمند قرار دیا جن میں کورونا وائرس موجود تھا، اس قسم کے نتائج سامنے آنے پر ہیلتھ اتھارٹی نے  کورونا کے ٹیسٹ کیلئے اس کٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -