پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری،کون سےمنصوبے آئندہ بجٹ میں شامل نہیں ہوں گے ؟تفصیلات آ گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری،کون ...
پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری،کون سےمنصوبے آئندہ بجٹ میں شامل نہیں ہوں گے ؟تفصیلات آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ، رواں سال منظور نہ ہونے والے منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق پی اینڈ ڈی حکام کے مطابق محدود ترقیاتی منصوبوں کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا،جن منصوبوں پربجٹ دس فیصدسےکم خرچ ہوا اُنہیں شامل نہیں کیاجائےگا،دس فیصد اوربیس فیصدکے درمیان فنڈز خرچ کرنے والی سکیموں کومحدود کردیاجائےگا۔پی اینڈ ڈی بورڈ کے مطابق بیس فیصد سے زائد کا بجٹ خرچ کرنے والی سکیم اگر کورونا متاثرین پر ہوگی تو وہ بجٹ میں شامل کی جائے گی۔

صوبائی کابینہ برائے خزانہ نے نئے مالی سال کے ایس او پی کے حوالے سے منظوری دے دی ہے، تمام صوبائی محکموں کو نئی گائیڈ لائن کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا اور پندرہ مئی تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی، تمام صوبائی محکمےکل تک آن لائن اپنی سکیموں میں تبدیلی کرکے تازہ ڈارفٹ ارسال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو رواں سال محصولات کی مد میں کمی کے باعث بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے پاس ترقیاتی بجٹ کی مد میں صرف 130 ارب روپے موجود ہیں، جن میں سے 90 ارب روپے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں لازمی لگائے جانے ہیں، بقیہ 40 ارب سے تمام محکموں کو کیسے فنڈنگ کی جائے گی اس پر پالیسی بنائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی نئی سکیم تجویز نہ کریں، پنجاب حکومت پہلے سے جاری صرف ان سکیموں کو فنڈز دے گی جن پر80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -