تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون کا استعفیٰ، وزیر اعظم نے تقریباً ایک ماہ بعد ایکشن لے لیا

تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون کا استعفیٰ، وزیر اعظم نے تقریباً ایک ماہ ...
تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون کا استعفیٰ، وزیر اعظم نے تقریباً ایک ماہ بعد ایکشن لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مستعفی ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نجیب ہارون این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی  منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 18 اپریل کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ نجیب ہارون نے کہا تھا کہ وہ 2 سال سے رکن قومی اسمبلی ہیں لیکن نہ تو اپنے حلقے کے عوام کیلئے اور نہ ہی کراچی شہر کیلئے کچھ کرپائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض رہنما نجیب ہارون کی وزیر اعظم سے آج (جمعرات کو) ہی ملاقات ہوگی جبکہ وہ جمعہ کو صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملیں گے۔ خیال رہے کہ نجیب ہارون پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شامل ہیں۔

مزید :

قومی -