غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں حالات مزید ۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے سخت وارننگ دے دی

غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں حالات مزید ۔۔۔گورنر پنجاب ...
غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں حالات مزید ۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے سخت وارننگ دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوروناسے بچاؤ کے لیے غیر سنجیدگی کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں مزید خطر ناک حالات پیدا ہوسکتے ہیں،اس لیےہمارے پاس کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پی ایز پر عمل کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں،غیر سنجیدہ رویہ برقرار رہا تو لاک ڈاؤن دوبارہ سخت کر دیں گے تاکہ عوام کو اس مہلک بیماری سے بچایا جائے،گورنر پنجاب نےسنٹر ل پولیس آفس لاہور میں فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا جبکہ ابواء ہسپتال کے ایم ڈی خرم افتخارنے ماسک سمیت کورونا سے بچاؤ کیلئے 3.5ملین روپے کا حفاظتی سامان گور نر پنجاب کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق سنٹر ل پولیس آفس میں سرور فاؤ نڈیشن اورالخیر فاؤنڈیشن کےفلٹر یشن پلانٹ کی افتتاحی تقر یب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اوربیگم پروین سرورسمیت پولیس کے افسرا ن بھی شر یک ہوئے جبکہ گور نر ہاؤس لاہور میں ابواء ہسپتال کے ایم ڈی خرم افتخار نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور انکو ڈاکٹر ز کیلئے پی پی ای کیٹس،ماسک اور سینی ٹائزرسمیت دیگر تین ملین روپے سے زائد کا سامان دیا خرم افتخاراور سنٹر ل پولیس آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں جیلوں اور پولیس لائنز میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگا رہے ہیں، پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی بھی کام کا آغاز کر چکی ہے،بلوچستان میں بھی الخیر فانڈیشن کے تعاون سے 4فلٹر یشن پلانٹس لگا رہے ہیں،الخیر فانڈیشن نے20فلٹریشن کاعطیہ کیا ہے،ان میں سے4فلٹر یشن پلانٹس بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں جن پر کام کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔

بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن پاکستان میں پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے اورہم ایسے علاقوں کو زیادہ فوکس کر رہے ہیں جہاں زیادہ لوگ گندہ پانی پینے کی وجہ سے خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں الخیر فاؤنڈیشن نے ہمارے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جسکے تحت ہم انکے ساتھ ملکر20فلٹر یشن پلانٹس لگائیں گے جن میں سے 3مکمل ہو چکے ہیں اور باقی 17فلٹر یشن پلانٹس پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید سے پہلے ہم مزید فلٹر یشن پلانٹس کا بھی افتتاح کردیں کورونا بحران کی وجہ سے ہمیں بھی فلٹر یشن پلانٹس لگانے کے حوالے سے مشکلات ہیں مگر اسکے باوجود ہم تیزی کے ساتھ فلٹر یشن پلانٹس کو مکمل کر رہے ہیں اور سرور فاؤنڈیشن روز مختلف شہروں میں فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے 2ملین سے زائد لوگوں کا پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران میں فلٹر یشن پلانٹ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور بیگم پروین سرور کا شکر یہ ادا کر تاہوں اس فلٹر یشن پلانٹس سے یہاں ڈیوٹی کر نیوالے600سے زائد پولیس اہلکاران اور مختلف علاقوں سے یہاں آنیوالے افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -