"ہمارے ملک میں یہ کام نہیں ہوسکتا" وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے واضح کردیا

"ہمارے ملک میں یہ کام نہیں ہوسکتا" وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے واضح کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ  ملک سخت ترین لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، وزیر اعظم پہلے دن  سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں غربت زیادہ ہے جس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، سخت ترین لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ بعض ممالک میں سخت ترین پابندیوں کے باوجود کورونا نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے، وزیر اعظم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

مزید :

قومی -