پاکستان میں 989 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، اب تک کتنے جان کی بازی ہارچکے؟ پریشان کن انکشاف

پاکستان میں 989 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، اب تک کتنے جان کی بازی ہارچکے؟ ...
پاکستان میں 989 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، اب تک کتنے جان کی بازی ہارچکے؟ پریشان کن انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا کے 36 ہزار کے قریب کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 989 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 989 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں 517 ڈاکٹرز، 155 نرسز اور 317 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

 کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز  میں سے اب تک 12 افراد اس وبا کی وجہ سے جان کی  بازی ہارچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں سے 5 کا تعلق سندھ، 3 کا خیبر پختونخوا ، 2 کا گلگت بلتستان اور ایک ایک کا تعلق اسلام آباد اور بلوچستان  سے ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -