ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکوریگولر کرنے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے حیران کن موقف دے دیا 

 ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکوریگولر کرنے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے حیران ...
 ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکوریگولر کرنے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے حیران کن موقف دے دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیرکوریگولر کرنے کی مخالفت کر دی ، عدالت نے لا ء افسر، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈ ی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی درخواست پرسماعت کی، حکومت کی جانب سے ا یڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اخترجاوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے تھے اور ان کے عہدے کی مدت کا تعین کیا گیا ہے، ا س لئے ریگولر ہونے کی پالیسی پر پورا نہیں اترتے،ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولر کرنے کی عرضداشت پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہیں،لا ء افسر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دے، عدالت نے پنجاب حکومت کے لا افسر کو ریکارڈ پیش اور تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیرنے درخواست میں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ وہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ دوہزارچھ کے تحت 27چولائی2006 کو گریڈ 20 میں تعینات ہوئے،طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں پنجاب ایمرجنسی کونسل کے 2010میں ہونے والے ا جلاس میں درخواست گزار کی کارکردگی کو سراہا گیا، کارکردگی سراہنے کے باوجود درخواست گزار کو نظر انداز کر کے 195 دیگر افسران کو ریگولر کر دیا ،درخواست گزار کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہ کرنا امتیازی سلوک اورغیر آئینی اقدام ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس ریگولرکرنے کی درخواست زیرالتوا ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت ریگولزائشن ایکٹ دوہزار اٹھارہ کے تحت اسے چھ جولائی دوہزار دس سے ریگولر کرنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -