سابق صدر آصف زرداری کے انتقال کی خبریں، اندر کی کہانی سامنے آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف علی زرداری کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سابق صدر احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ بیمار ہیں اس لیے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں، ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، وہ اپنے گھر میں ہی ہیں اور کورونا کی وجہ سے کسی سے ملاقات نہیں کر رہے۔