کورونا وائرس ، جاپان نے پاکستان کو اتنی امداد دینے کا اعلان کردیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

کورونا وائرس ، جاپان نے پاکستان کو اتنی امداد دینے کا اعلان کردیا کہ آپ کو ...
کورونا وائرس ، جاپان نے پاکستان کو اتنی امداد دینے کا اعلان کردیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان نے کوروناوائرس  سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 4 ملین ڈالرزکی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا۔

پاکستان میں قائم جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 4 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی ، جاپان کی طرف سے پاکستان کیلئے امدادکی یہ چوتھی کھیپ ہے۔ پاکستان کو یہ امداد یو این او پی ایس کےذریعے فراہم کی جائے گی۔

جاپانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ امدادتکنیکی معاونت اورطبی سامان پرخرچ کی جائے گی، اس امدادسےکورونا کیسزکی تشخیص وعلاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔