عید کے چاند کا تنازعہ، شبلی فراز کی مفتی منیب کے بیان کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا تاہم مفتی منیب کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب قضا روزہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مفتی منیب کا کہنا تھاکہ تمام افراد ایک قضا روزہ رکھیں اور جو افراد اعتکاف سے اٹھے ہیں وہ ایک روز کا اعتکاف کریں۔
مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ یہ بیان انتہائی غیر ذمہدارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2021