انوشکا اور ویرات کی چندہ مہم وقت سے پہلے مکمل، کتنی رقم جمع کرلی؟

انوشکا اور ویرات کی چندہ مہم وقت سے پہلے مکمل، کتنی رقم جمع کرلی؟
انوشکا اور ویرات کی چندہ مہم وقت سے پہلے مکمل، کتنی رقم جمع کرلی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (ویب ڈیسک)  ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا سے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں11 کروڑ روپے کے ہدف کو مقررہ وقت سے ایک روز قبل ہی عبور کر لیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے  کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے لیے 7 مئی سے اپنی مہم کا  آغاز کیا تھا۔ ابتدا ء میں اس جوڑے نے سات کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آنے پراس ہدف کو بڑھا کر 11 کروڑ روپے کر دیا تھا۔انوشکا اور ویرات کی اس مہم میں 19 ہزار سے زائد افراد نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھاری رقوم عطیہ کیں اور ایک دن قبل ہی  11 کروڑ بھارتی روپے  جمع کرنے کا ہدف بھی مکمل کرلیا۔
ویرات کوہلی اور انوشکا کو کھیلوں کے ایک ادارے الگ سے پانچ کروڑ روپے عطیہ کیے جبکہ اس جوڑے نے عطیات جمع کرنے کی اپنی مہم میں ذاتی طور پر دو کروڑ روپے عطیہ کیے۔

مزید :

کھیل -تفریح -