کراچی ائیرپورٹ کے قریب گاڑی برساتی نالے میں گرگئی، 2 کمسن بچیاں جاں بحق
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ائیر پورٹ کے قریب گاڑی برساتی نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں کار میں سواردو بچیاں جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں۔
جیو نیوز کے مطابق ملیر کا رہائشی خاندان ائیرپورٹ پر کسی کو چھوڑنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔جاں بحق ہونیوالوں کی عمریں چار اور چھ سال ہیں۔حادثے میں ماں سمیت تین خواتین زخمی ہوئی جنہیں ہسپتال منتققل کردیا گیا۔