اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی
اسرائیل کے غزہ پر مزید حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اسرا ئیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا اور غزہ میں صیہونی فوج داخل ہونے کی تردید کر دی۔  غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں سات  اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلایا گیا آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا۔امریکہ نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔