امریکہ نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا

امریکہ نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا ...
امریکہ نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوار کو ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔