پی ڈی ایم ٹرین چل چکی ، مولانا فضل الرحمٰن چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں، جو اترے گا وہ ۔ ۔ ۔کیپٹن صفدر بھی کھل کر بول پڑے
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ٹرین چل چکی ہے، ہم الیکشن میں ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنما جاوید لطیف کے گھر پر ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انھوں نے جاوید لطیف کے اہلِ خانہ کو بتایا کہ وہ پارٹی قائد کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں, جاوید لطیف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کاربند ہیں۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور اب پاکستان بچانے نکلی ہے, پی ڈی ایم کی ٹرین چل چکی ہے، جو اترے گا وہ سمجھ دار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کو بہتر انداز میں چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ الکیشن میں ہم دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔