سینئرصحافی استاد لونگ خان منگریو انتقال کرگئے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) سینئرصحافی اور پریس کلب پتھورو کے بانی استاد لونگ خان منگریو آج مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے ،وہ گذشتہ چند روزسے علیل اور کسمپرسی کےباعث اپنا اچھا علاج کرانےسےقاصرتھے ۔
ان کے انتقال پر صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، استاد لونگ خان منگریونے صحافت میں اپنی زندگی کے 57 سال خدمات کی لونگ منگریو سندھ کی ایک مؤقرسندھی اخبار میں پتھورو سےرپورٹنگ کےفرائض سرانجام دے رہے تھے ، چندروز قبل صحافیوں کی اپیل اور توجہ دلانےپر پیپلزپارٹی کےایم این اے نواب یوسف تالپور نےاستاد لونگ خان منگریو کے علاج کےلیے کچھ رقم پتھوروپریس کلب بھجوائی تھی ، افسوس آج صبح سینئر صحافی لونگ خان اپنے خالق حقیقی سےجاملے ۔
عمرکوٹ پریس کلب کےصدر اجمل مہندرانی،سینئرسید ریحان شبیرپریس کلب کےجنرل الجھڑیو سومرو، کامران کےکے،لجپت مالہی ،سید عمران شاہ ،غلام محمد کمبار،بھگوان داس لوہانہ ،غلام مصطفیٰ مہر،عمرسومرو اور بھگوان داس کھتری وغیرہ نے سینئر صحافی استاد لونگ خان منگریو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کااظہار کیاہے آج شام سینئر صحافی استاد لونگ خان کی نماز جنازہ اداکی جائے گی اور مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی ۔