تعلیمی اداروں کی بندش یقینی بنانے کی ہدایت مگر کب تک؟ وفاق نے صوبوں کو ہدایت کردی

تعلیمی اداروں کی بندش یقینی بنانے کی ہدایت مگر کب تک؟ وفاق نے صوبوں کو ہدایت ...
تعلیمی اداروں کی بندش یقینی بنانے کی ہدایت مگر کب تک؟ وفاق نے صوبوں کو ہدایت کردی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا یے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 تک بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مدارس، ووکیشنل اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا،متعلقہ ادارے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق احکامات پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -