عید کے پہلے دن پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

عید کے پہلے دن پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے؟ تشویشناک تفصیلات ...
عید کے پہلے دن پاکستان میں کورونا کے کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج پاکستان میں عیدالفطر کا دوسرا دن ہے۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کیلئے لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا ہے تاہم کورونا کے نئے کیسز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز (عیدالفطر کے پہلے دن) پاکستان میں کورونا کے مجموعی طور پر 2517 کیسز اور 48 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نئے کیسز کے بعد پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ 73 ہزار 220 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -