پائلٹس جعلی لائسنس کیسے حاصل کرتے رہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

پائلٹس جعلی لائسنس کیسے حاصل کرتے رہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی
پائلٹس جعلی لائسنس کیسے حاصل کرتے رہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں تہلکہ انکشافات کیے گئے ہیں۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی۔فراڈ کے مرتکب 54 میں سے 32 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے۔ اسکروٹنی کے دوران پی آئی اے نے 30 پائلٹس کی غلط معلومات فراہم کیں۔ پائلٹس نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا جب کہ دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔جس دن پائلٹ یحیحیٰ مصور نے امتحان دیا اُس وقت وہ فلائٹ پر تھے جب کہ 2 پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے۔ اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عید الاضحی کے روز امتحان دیا جب کہ 28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنس کو برطرف کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -