پاکستان میں روسی کورونا ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 4 ہزار روپے سے زائد لیکن انڈیا میں کتنے کی ڈوز ملے گی؟

پاکستان میں روسی کورونا ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 4 ہزار روپے سے زائد لیکن ...
پاکستان میں روسی کورونا ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 4 ہزار روپے سے زائد لیکن انڈیا میں کتنے کی ڈوز ملے گی؟
سورس:   Wikimedia Commons

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں روس کی جانب سے تیار کی گئی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی ایک خوراک کی قیمت 948 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی پہلی کھیپ یکم مئی کو بھارت پہنچی تھی جس کے بعد آج اس کی قیمت کی منظوری دی گئی ہے۔ سنٹرل ڈرگز لیبارٹری نے سپوتنک فائیو کی ایک خوراک کی قیمت 948 بھارتی روپے مقرر کی ہے۔ اس میں پانچ فیصد جنرل سیلز ٹیکس الگ سے شامل کیا جائے گا۔

سپوتنک فائیو ویکسین کی کورونا کے خلاف افادیت کی شرح 91.6 فیصد ہے۔ بھارت میں اس کی دونوں خوراکیں 1896 روپے میں ملیں گی جبکہ پاکستان میں سپوتنک فائیو کی دو خوراکوں کی  قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -