آرمی چیف نے پہلا دن ایل او سی پر لیکن عید کا دوسرا دن کہاں گزارا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

آرمی چیف نے پہلا دن ایل او سی پر لیکن عید کا دوسرا دن کہاں گزارا؟ ایسی خبر ...
آرمی چیف نے پہلا دن ایل او سی پر لیکن عید کا دوسرا دن کہاں گزارا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کا دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے ، مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے ۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ، انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی اور  کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے عید کا پہلا دن لائن آف کنڑول (ایل او سی) پر تعینات جوانوں کے ہمراہ گزارا تھا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -