"فوجیوں کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ ۔۔۔" فواد چوہدری پاک فوج کے حق میں کھل کر بول پڑے

"فوجیوں کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ ۔۔۔" فواد چوہدری پاک فوج کے حق میں کھل کر بول ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نےعید کا دن لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوجی دستوں کے ساتھ گزارا، فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

فواد چوہدری کے مطابق فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -