قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے ایک اور ملک کی شہریت کے لیے درخواست دیدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے ایک اور ملک کی شہریت کے لیے درخواست دیدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر نے ایک اور ملک کی شہریت کے لیے درخواست دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانیہ کی  شہریت کیلئے باقاعدہ  درخواست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اگر فاسٹ باؤلر کو  انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے  تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔برطانوی شہریت پر اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔محمد عامر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

مزید :

کھیل -