آسمانی بجلی گرنے سے اتنے جنگلی جانور مرگئے کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو

آسمانی بجلی گرنے سے اتنے جنگلی جانور مرگئے کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو
آسمانی بجلی گرنے سے اتنے جنگلی جانور مرگئے کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی  ریاست آسام میں  آسمانی بجلی گرنے سے 18 جنگلی ہاتھی ہلاک ہو گئے ۔

برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق جمعرات کو گاؤں کے افراد نے ایک جگہ پر 14 ہاتھیوں کو مردہ پایا اور دیگر چار ایک پہاڑی کے دامن میں مردہ پائے گئے۔ہاتھیوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر جنگلات نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔محکمہ جنگلات کی ابتدائی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کی ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی،تاہم فرانزک ٹیسٹ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کہیں ان ہاتھیوں کو کوئی زہر آلود چیز تو نہیں دی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -