ملک میں آکسیجن کی مقدار کو پورا رکھنے کے لیے وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا

ملک میں آکسیجن کی مقدار کو پورا رکھنے کے لیے وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا
ملک میں آکسیجن کی مقدار کو پورا رکھنے کے لیے وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے آکسیجن کی مقدار کو پورا رکھنے کے لیے آکسیجن سلنڈر اور اس سے جڑی دیگر اشیا پر چھ ماہ کے لئے خصوصی ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ‏کورونا کی موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے پیش نظر کابینہ نے خصوصی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالععمل ہوگا۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دگنا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر ميں 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 48افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 19ہزار 384 ہوگئی۔کورونا کے 2ہزار 517 نئے کيسز رپورٹ ہوئے جبکہ 30ہزار 700 ٹيسٹ کيے گئے۔ کورونا مثبت کيسز کی شرح 8.19فيصد رہی۔

مزید :

قومی -