عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو باہر نہ جانے دینے پر ن لیگ نےحکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو باہر نہ جانے دینے پر ن لیگ نےحکومت اور ڈی ...
عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو باہر نہ جانے دینے پر ن لیگ نےحکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عدالتی  فیصلے کے باوجود شہباز شریف کو بیرون ملک نہ جانے دینے پر حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل علاج کے لیے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی،تاہم شہباز شریف جب بیرون ملک جانے کے لیے ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہیں ایف آئی اے حکام نے روک لیا اور انہیں باہر نہیں جانے دیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا موقف تھا کہ عدالتی احکامات موصول نہ ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جاسکا۔درخواست میں وفاقی حکومت،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -