تحریک انصاف کےاہم رہنما کورونا  کا شکار ہوگئے

تحریک انصاف کےاہم رہنما کورونا  کا شکار ہوگئے
تحریک انصاف کےاہم رہنما کورونا  کا شکار ہوگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف شعبہ اطلاعات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی نجی ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔راجہ اظہر نے عوام سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعاوُں کی درخواست  کی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -