وزیراعلی پنجاب نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

وزیراعلی پنجاب نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
وزیراعلی پنجاب نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے کراچی طرز کا پیکج مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی حکومت سے لاہور کے لئے ترقیاتی پیکج کی سفارش کی ہے۔ وفاقی حکومت جلد پنجاب حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیکر اعلان کرے گی۔ وفاق نے کراچی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج کااعلان کر رکھا ہے۔لاہور میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت سےپیکیج کی درخواست کی،اہم وفاقی وزر ا نے بھی کراچی کی طرز پر لاہور کے لئے پیکیج کی حمایت کی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک ہز ار بیڈ کے نئے ہسپتال پر جلد باضابطہ کام کا آغاز ہوگا۔، ایک سو بیس کینال پرمحیط ہسپتال میں400بیڈ جنرل ،400 کارڈیالوجی ،200 خون کی بیماریوں کےلئے ہوں گے ۔پچیس سال کے بعد لاہور میں بڑا ہسپتال بنے گا۔

مزید :

قومی -