عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر ریحام خان کا تبصرہ

عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر ریحام خان کا تبصرہ
عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر ریحام خان کا تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی، وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔

مزید :

قومی -