جاری مالی سال، پلائی ووڈ کی پیدوار بڑھ گئی
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں پلائی و ڈکی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں پلائی ووڈ کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر292.4 فیصد اوردسمبر2021 میں ماہانہ بنیادوں ہر478.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 14,170000 مربع فٹ پلائی و ڈکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 292.4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3,611000 مربع فٹ پلائی و ڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر2021میں ملک میں پلائی و ڈ کی پیداوارمیں اضافہ کی شرح 478.8 فیصدریکارڈکی گئی ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔