پشاور میں دہرے قتل میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

پشاور میں دہرے قتل میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی پولیس نے چند روز قبل بیوی اور سسر کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے جو گھر جمائی بن کر اپنے سسر کے گھر واقع علاقہ گڑھی عمران میں رہائش پذیر تھا، مقتول اور ملزم کے مابین گھریلو تنازعہ پر اختلافات چلے آ رہے تھے جبکہ ملزم کا  اس سے قبل بھی متعدد بار سسر اور ہم زلف سے لڑائی ہوئی تھی، گرفتار ملزم کی آٹھ سال قبل شادی ہوئی تھی جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعہ پر سسر اور بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ا) نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے داماد ملزم غلام حسین ولد نورالدین نے اس کے شوہر تاج محمد اور بیٹی مسماۃ (غ) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے دہرے قتل کے اندوہناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کے ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی جس کی روشنی میں خصوصی ٹیم نے ملزم غلام حسین کی گرفتاری کے لئے ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کاروائیوں کا آغاز کیا جبکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان نے ملزم غلام حسین کی شاہ عالم میں واقع قبرستان میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو تنازعہ پر اپنے سسر مقتول تاج محمد اور زوجہ مسماۃ (غ) کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کااعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -