قیمتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام،6 ملزمان گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلبرگ پولیس نے کینٹ جیسے حساس ایریا سے متصل علاقہ میں قیمتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جن کے مابین نوتھیہ محلہ زرگران میں قیمتی پلاٹ ملکیتی تنازعہ چلا آ رہا ہے، دونوں فریقین پلاٹ تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے تھے جس پر گلبرگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ زرگران نوتھیہ میں قریبی رشتہ دار قیمتی پلاٹ تنازعہ پر مورچہ زن ہوئے ہیں جبکہ ایک فریق پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے چھ ملزمان وہاب، فرید، جمال، ذیشان، اورنگزیب اور عبدالحمید کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جن کے مابین قیمتی پلاٹ ملکیت تنازعہ پر اختلافات چلے آ رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے