شوریٰ ہمدرد پشاور کاماہانہ  اجلاس 17 مئی کو ہو گا

  شوریٰ ہمدرد پشاور کاماہانہ  اجلاس 17 مئی کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس بروز منگل 17 مئی کوساڑھے5 بجے عصر سروسز کلب پشاور صدرمیں منعقد ہو گا۔ اجلاس کا موضوع ”سیاست کے بدلتے ہوئے رجحانات اور پاکستان کی خارجہ پالیسی“ رکھا گیا ہے۔مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان،سابق چیئرمین بین الاقوامی اُمور یونیورسٹی آف پشاور اور اراکین شوریٰ مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔جبکہ بزم ہمدرد نونہال کی تقریب 18 مئی بروز بدھ صبح 10 بجے آرکائیوز لائبریری ہال نزد عجائب گھر پشاور میں منعقد ہو گی۔