گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکو میوزک گالا کل ہو گا

گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکو میوزک گالا کل ہو گا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام ہندکو میوزک گالا بروز اتوار 15 مئی کو دن 11 بجے کلچرل ہال (نشتر ہال) پشاور میں منعقد ہو گا جس میں اُبھرتے ہوئے ہندکووان گلو کار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات،سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز سے نوازا جائیگا۔پروگرام کے مہمان خصوصی سیکرٹری کلچر خیبر پختونخوا ہونگے۔ مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -