امپورٹڈ حکومت پاکستانی عوام پر مسلط کی گئی ہے: ملک شاہ محمد
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پر امپورٹڈ حکومت مسلط کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں پی ٹی آئی اور عمران خان کو عوام کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے اور بہت جلد بیرونی سازش کو بے نقاب کردینگے ہماری حکومت کو چوروں اور پاکستان کو لوٹنے والوں کو اکھٹا کر کے جو کھیل کھیلا گیا ہے وہ کھیل بہت جلد ختم ہونے والا ہے عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا ہے انہوں نے کہا نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہے اور وہ بھی چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان اور پاکستان کی بقاء کیلیے ہر وقت قربانی دینے کیلیے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ PK-89ضلع بنوں میں گرینڈ سپورٹس کے افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان شرکت خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے PK-89ضلع بنوں میں کھیل کی سرگرمیوں کو عام کرنے اور کھیلوں کے فروغ کیلیے نوجوانوں میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، ولی بال، بیڈ منٹن، سکوش، نیٹ بال اور دوسرے مختلف کھیلوں کے سامان تقسیم کیا اس موقع پر کھیلوں سے دلچسپی لینے والوں اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور تحریک انصاف حکومت اور بالخصوص صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر کی اس اہم اقدام کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو معاشرے کی بہت سے برائیوں سے بچایا جاسکتاہے صحت مند معاشرے کیلیے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی فروغ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور کھیلوں کو عام کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلیے مختلف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی شروع کئے تاکہ اچھے اور قابل کھلاڑی سامنے جو قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے اور ان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی بدولت کافی اچھے اور بہترین کھلاڑی سامنے بھی آئے۔