ٹی ایم اے آدینزئی میں ای ٹینڈرزکی سکروٹنی کاعمل مکمل 

ٹی ایم اے آدینزئی میں ای ٹینڈرزکی سکروٹنی کاعمل مکمل 

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ٹی ایم اے آدینزئی میں ای ٹینڈرزکی سکروٹنی کاعمل مکمل کرلیاگیا،گزشتہ روزگورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر انجینئراکرام اللہ کی موجودگی میں ٹینڈرز کی سکروٹنی کے لئے سربمہر لفافے کھولے گئے، ٹی ایم او آدینزئی طارق ایوب، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر صابرخان،ایس ڈی او سید طارق رحیم باچا،ہیڈ کلرک عبدالکریم خان اور میڈیاکے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے،کنٹریکٹرایسوسی ایشن کے صدر انجینئر اکرام اللہ نے ای ٹینڈرز کی سکروٹنی کاعمل درست قراردیتے ہوئے ٹی ایم آدینزئی کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کااظہارکیا، اس سے ٹی ایم اے کے تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر صابر خان نے ٹینڈرزسے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ای ٹینڈرز کاپوراعمل میرٹ کے مطابق صاف شفاف اور کیپرارولزکے مطابق انجام پایاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -