شبقدر،اے اے سی آفتاب احمد کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ اور حالات کا جائزہ لیا

شبقدر،اے اے سی آفتاب احمد کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ اور حالات کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر آفتاب احمد نے نہم و دہم جماعت کے شروع ہونے والے بورڈ امتحانات کی انسپیکشن کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حاجی زء میں  امتحانی ہال کادورہ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مرکز میں امتحان دینے والے طالبعلموں کیلئے پینے کا صاف پانی اور بجلی و پنکھوں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہالوں میں طلباء کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کے ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے عملہ کو نقل کے روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی عملہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نقل کی روایت کے خاتمہ میں امتحانی عملہ کے ساتھ والدین بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرکے قابل اور ذہین طلباء کی حق تلفی کا تدارک کر سکتے ہیں۔