اسسٹنٹ کمشنر کا پٹوارخانوں کا معائنہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرمانسہرہ عدنان خان کی ہدایت پر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر اوگی نو پٹوار خانہ بیلیاں، شمدھڑہ-۱، شمدھڑہ-۲،اوگی، کٹھائی اور پٹوار خانہ اربوڑہ کی انسپکشن کی۔ دوران پڑتال ریکارڈ مال، روزنامچہ جات وغیرہ کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی بہتری اور عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی بارے ضروری ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں موقعہ پر موجود سائلین کے مسائل -سنتے ہوئے معمولی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔قبل ازین صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کی ہدایت پر حسرت خان اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے آج ٹائپ-ڈی اسپتال اوگی میں 27-23 مئی 2022 والی پولیو کیمپین کے لئے منعقد کی جانے والی سٹاف ٹریننگ میں شرکت کی اور دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لیا جس کو تسلی بخش پایا گیا۔ علاوہ ازیں ہسپتال مذکورہ میں حاضری سٹاف، ادویات کی دستیابی و فراہمی اورعوام کو دی جانے والی دوسری سہولیات و خدمات بھی چیک کی گئیں۔انہو ں نے تحصیل اوگی کے مختلف تعلیمی اداروں میں آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا- دوران امتحان طلبا کو فراہم کی گئی سہولیات اور مزید بہتر ماحول میں امتحانات کے انعقاد بارے متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات دیں۔