بٹ خیلہ،قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،24 اشتہاری گرفتار

بٹ خیلہ،قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،24 اشتہاری گرفتار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویزفورس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن بیس کلوگرام چرس بھاری مقدارمیں اسلحہ موٹرسائیکلزاورموٹرکاریں برامدکرکے 24اشتہاری ملزمان کوبھی گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیامالاکنڈکوہرقسم جرائم اورمنشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ مالاکنڈمیں جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے جرائم پیشہ عناصرراہ راست پرا جائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں نقدانعامات اورتعریفی اسنادتقسیم کی گئی۔ان خیالات کااظہارمالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرمحمدعارف خان یوسفزئی نے لیوی لائن ملاکنڈمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع مالاکنڈمیں جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے گزشتہ کئی دنوں سے مختلف کاروائیوں کے دوران بیس کلوگرام چرس بھاری مقدارمیں اسلحہ 14چوری شدہ موٹرسائیکل متعددموٹرکاریں برامدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ مختلف تھانوں کومطلوب 24اشتہاری ملزمان کوبھی گرفتارلیاہے جوبہت اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف اپریشن جاری رہیگا جب تک ہم نے مالاکنڈسے منشیات کاخاتمہ نہیں کیااس وقت تک ہم ارام سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈلیویز فورس کے جوان بھی اس سلسلے میں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں اورجرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے۔اس موقع پرانہوں نے بہترین کارکرگی پربٹ خیلہ کے اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان یوسفزئی صوبیدارمیجرسمیع اللہ باچاصوبیدارفضل اکبرصابرخان سیدلطیف سمیت متعدداہلکاروں کونقدانعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -