ادیزئی کو صاف ستھرا بنانا اولین ترجیح ہے،طارق ایوب

ادیزئی کو صاف ستھرا بنانا اولین ترجیح ہے،طارق ایوب

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر آدینزئی طارق ایوب نے کہاہے کہ آدینزئی کو صاف ستھرابنانااولین ترجیح ہے اور تجاوزات کامکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، گزشتہ روز چکدرہ پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے آفس کے لئے چکدرہ میں بائی پاس روڈ پر چار کنال اراضی کاانتخاب کیاگیاہے جس پر سیکشن فوربھی لگادیاگیاہے اور ٹی ایم اے آفس کی تعمیر بھی اہم ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہاکہ علاقہ میں صفائی و ستھرائی کانظام ہر صورت برقرار رکھنے کے لئے ٹی ایم اے کاعملہ ہروقت مصروف عمل رہتاہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ٹی ایم آدینزئی نے کہاکہ عوامی شکایات کامکمل ازالہ کرنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، انہوں نے آدینزئی بھر کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے کے عمل میں شہری ٹی ایم اے آدینزئی سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -