باڑ ہ، وفاقی شرعی عدالت کی پشاور بنچ رجسٹری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح

      باڑ ہ، وفاقی شرعی عدالت کی پشاور بنچ رجسٹری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا ...

  

باڑہ (نمائند ہ پاکستان)  پاکستان کے وفاقی شرعی عدالت کی پشاور بنچ رجسٹری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس جناب جسٹس نور محمد مسکانزئی تھے۔ شرعی عدالت کے دیگر ججز جسٹس ڈاکٹر سید انور اور جسٹس خادم حسین شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان، جسٹس روح الامین خان، انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری اور وکلاء نے بھی افتتاح تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ عدلیہ ریاست کے بنیادی تین ستونوں میں سے ایک ہے۔ عدلیہ کی ذمہ داری پوری اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف فوری ہو، سستی ہو اور گھر کی دہلیز پر ہو، تو ریاست کے شہری خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وکلاء برادری اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو مبارکباد دی کہ آپ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -